1000302574

ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیاہے تاہم امریکہ کی جانب سے معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ایرانی پاسداران کے مطابق امریکی ایم ون ڈرون کو قشم جزیرے کے قریب گرایا گیا،یہ اب تک مار گرایا جانے والا 16واں امریکی ڈرون ہے۔ دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے عملی اقدامات دیکھنے کے بعد نئے مرحلے کا آغاز ممکن ہوگا، سپریم لیڈر کے پیغام میں امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے اہم نکات شامل ہیں، روسی گیس کی ایران منتقلی اور شمال جنوب راہداری اسٹریٹجک منصوبے ہیں، روس کے ساتھ راہداری منصوبے پر امریکی دباؤ کی کوششیں ناکام بنائے گا۔

متعلقہ ٹیگز:#War