1000301181

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ انہوں نے شروع نہیں کی بلکہ ایرانی قیادت نے 1979 میں امریکا کے خلاف جنگ شروع کی تھی۔ریڈیو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کا صفایا ہوچکا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ مذاکرات کس سے کیے جائیں، تاہم مذاکرات کے لیے ایرانی قیادت کا موجود نہ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے ضمانت چاہیے کہ وہ کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا، اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتا تو اسے سر کہہ کر مخاطب کرتا، لیکن وہ ایران کو سر کہہ کر مخاطب کرنے والے نہیں ہیں۔

متعلقہ ٹیگز:#World