1000004722

امریکی ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ممالک کے ساتھ پہلا اجلاس ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین برائن ماسٹ نے خارجہ امور کی کمیٹی (ایچ ایف اے سی) کے ارکان اور ابراہیمی معاہدے میں شامل ممالک کے سفیروں کے درمیان کانگریس کی سطح پر پہلے اجلاس کا انعقاد کیا۔

کمیٹی کے مطابق اجلاس میں علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے، درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ابراہیمی معاہدے کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے میں کانگریس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسرائیل کے حامی اور ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے رکنِ کانگریس برائن ماسٹ جنوری 2025ء سے کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔

امریکی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی اکثریت حاصل ہونے کے بعد وہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے سبکدوش ہو جائیں گے

متعلقہ ٹیگز:#World