1000305538

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جیل میں پنجاب کی مختلف جیلوں سے 58 افسران اور اہلکاروں کی ایک سال کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تعینات کیے جانے والوں میں 3 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس، 2 چیف وارڈرز، 18 ہیڈ وارڈرز اور 35 وارڈرز شامل ہیں۔

اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران ریاض اور چیف وارڈر فلک شیر بھی ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے والوں میں شامل ہیں۔

پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے 58 افسران و اہلکاروں کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کر دی ہیں۔ تعیناتی ایک سال کے لیے کی گئی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan