1000005368

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے آئین کی بحالی اور پارلیمان کی مضبوط کےلیے بیٹھنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ اس وقت جو بھی کچھ ہو رہا ہے، اعتماد کی بحالی لازمی ہے، جو غلطیاں پہلے کی ہیں، ان کی انسان توبہ اور معذرت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو تباہی و بربادی کا ٹوکرا ہے، وہ سب کے سروں پر ہے، اس وقت حل یہ ہے کہ 26ویں اور 27ویں ترمیم کو پارلیمنٹ کے ذریعے واپس لیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ آئیے بیٹھ کر بات کریں، پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے، پارلیمنٹ سے جو عدلیہ پر حملہ ہوا ہے اس ظلم کو تو روکا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 26ویں اور 27ویں ترمیم کے خاتمے کے لیے آپ ہمیں دعوت دیں ہم آئیں گے، آئین کے بحالی اور پارلیمان کی مضبوطی کے لیے بیٹھنے کو تیار ہیں۔

علامہ راجا ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ شفاف انتخابات، الیکشن کمیشن حکام تعیناتی، عدلیہ کے بحالی ان سب کے لیے پاکستان کی خاطر مشاورت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اگر طے کر لیں کہ جو الیکشن چرائے گا، اس کے خلاف کھڑے ہوں گے تو اتفاق ممکن ہے، آئین کے بحالی اور انسانی حقوق سمیت مختلف معاملات پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ حکومت چِھنتی ہے چِھن جائے لیکن مل کر جدوجہد کریں پاکستان ٹھیک ہو جائے گا، ہمیں کوئی عہدہ نہیں چاہیے ہم پاکستان کے لیے بیٹھنے کو تیار ہیں، ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے اتفاق ہو سکتا ہے

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan