خاتون جج کو دھمکانے ،توشہ خانہ کیسز میں وارنٹ گرفتاری جاری ، اسلام آباد پولیس عمران کی گرفتاری کیلئے لاہور میں موجود

Share

توشہ خانہ کیس اور خاتون جج کو دھمکانے کے مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے پھر لاہو میں متحرک ہوگئی، پولیس کی عمران خان کی عدالتی حکم پر گرفتاری ہوگی جب کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی اضافی نفری درکار ہے۔اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور عدالت نے 29 مارچ جبکہ توشہ خانہ کیس میں 18 مارچ کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہےواضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی دو مختلف عدالتوں نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس پہلے سے ہی عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور میں موجود ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar