
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسرشاہد کمال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال لاہور سے فیصل آباد آ رہے تھے، فیصل آباد میں ساہیانوالہ کے قریب ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے کے نتیجے میں وی سی جی سی یونیورسٹی پروفیسرشاہد کمال جاں بحق ہوگئے۔