اگر عمران خان آج عدالت پیش نہ ہوئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، جج کی وارننگ

Share

خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں جج نے عمران خان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ ذاتی حیثیت میں آج پیش ہوں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔، سول جج رانامجاہد رحیم کا کہنا تھا کہ آج اگر عمران خان نہیں آتے تو وارنٹ جاری کردوں گا۔جج کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا، عدالت نے سماعت میں 12:30 بجے تک وقفہ کردیا۔خیال رہےکہ عدالت نے عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینےکے لیے آج طلب کر رکھا ہے، عمران خان کا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونا لازمی ہے، اس کے بعد ہی مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جائےگی۔واضح رہےکہ خاتون جج کو دھمکانےکےکیس میں عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar