عمران خان کی تقاریر پر پابندی کیس کی سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل

Share

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 13 مارچ کو سماعت کرے گا، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی بینچ میں شامل ہیں، جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی تقریر پر پابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔اس سے قبل جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست مزید سماعت کیلئے فل بینچ کو بھجوانے کی سفارش کی تھی، عمران خان نے پیمرا کی جانب سے تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar