شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

Share

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں ریاست کو مختلف کارروائیوں میں مطلوب 6 اہم دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

Check Also

کلاس روم میں راز ہی راز جہاں پروفیسر اپنے طالبعلموں کے اصل نام سے بھی لاعلم

Share یونیورسٹی میں استاد کا اپنے طلبہ کے نام نہ جاننا بظاہر ایک عجیب بات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *