الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق صوبہ پنجاب میں 30 اپریل کو الیکشن ہوں گے۔شیڈول کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کی پولنگ 30 اپریل کو ہو گی

پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول

11 مارچ کو پبلک نوٹس جاری ہو گا، پنجاب میں کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہو گی، امیدواروں کو انتخابی نشان 6 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کومخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14 مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانا ہو گی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *