عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عدالت سے مسلسل7 غیر حاضریاں ، ہائیکورٹ نے تفصیلات جاری کر دیں

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی درخواست پر اپنے تحریری فیصلے میں عمران خان کی عدم پیشیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلےکے مطابق عمران خان توشہ خانہ کیس میں مسلسل 7 مرتبہ حاضر نہیں ہوئےتحریری فیصلےکے مطابق عمران خان مسلسل آئین کی پامالی کر رہے ہیں، 15 دسمبر 2022 سے اب تک ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت کا کہنا ہےکہ اگر عمران خان 13 مارچ کو بھی عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری دوبارہ بحال ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سیشن کورٹ کی جانب سے عمران خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنےکی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو حکم دیا کہ وہ 13 مارچ کو سیشن عدالت میں پیش ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar