پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

Share

پاک بحریہ کی جانب کامیاب کارروائی میں بحیرہ عرب میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے سکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کی ، ضبط منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 4ارب روپے سے زائد ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار سمگلرز اورمنشیات کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردیا گیا ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *