کراچی :عمران خان شکست تسلیم کرنے سے انکاری، این اے 237 پر ری الیکشن کا مطالبہ کر دیا

Share

سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن سے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے 237 پر دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ کراچی کے الیکشن میں ہارا ہوں کیونکہ پیپلز پارٹی نے اپنی روایت کے مطابق کھل کر دھاندلی کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا الیکشن کمشنر صوبائی حکومت کے پے رول پر تھا جبکہ مرکزی الیکشن کمشنر سکندر سلطان ن لیگ کا خاص آدمی ہے

۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے مل کر الیکشن لڑا، این اے 237 کے نتائج کو نہیں مانتے، ری الیکشن کروایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا تھا کہ ہم نے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا ہے، اس کے باوجود ہمیں ووٹ ڈالے گئے کیونکہ قوم اس اسمبلی اور امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی بلکہ وہ نئے الیکشن چاہتی ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جنرل مشرف نے این آر او دے کر ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، انہیں دوبارہ مسلط کرکے این آر او دلوایا گیا ہے، اداروں سے کہتا ہوں جتنی دیر یہ حکومت رہےگی، ملک نیچے جائےگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar