تنخواہ دار طبقہ مہنگائی میں پس گیا ہے، جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ان کا پیسہ باہر پڑا ہے، عمران خان

Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ مہنگائی میں پس گیا ہے، جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ان کا پیسہ باہر پڑا ہے، اگر قوم چوروں کے خلاف کھڑی نہ ہوئی تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں۔زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ، کسی انسان، کسی ادارے کے سامنے کبھی جھکا نہ آپ کو جھکنے دوں گا، چور اور ڈاکو صورتحال جہاں لے گئے، ہجوم نہیں قوم اس کا مقابلہ کرے گی، آج ہمارا ملک دنیا کے سامنے ذلیل ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم دنیا سے پیسے مانگ رہا ہے لوگ ٹھکرا رہے ہیں، شہباز شریف کو 16 ارب روپے کے کرپشن کیس میں سزا ہونے لگی تھی، جنرل باجوہ نے اس کو بچا کر وزیر اعظم بنا دیا، آصف زرداری پیچھے بیٹھ کر سارا کھیل کھیل رہا ہے، لندن میں بیٹھا بھگوڑا وہاں سے ملک کوکنٹرول کررہا ہے جب بڑے مجرم باہر بیٹھ کر فیصلے کریں گے تو ملک کا دیوالیہ ہی نکلے گا۔یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس لاہور میں موجودچیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ جس قوم میں ظلم کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں وہ بھیڑ بکریاں بن جاتے ہیں، آج یہ بھکاریوں کی طرح قرض مانگ رہے ہیں کوئی نہیں دے رہا، چور اوپر بیٹھے ہیں اس لیے کوئی قرض دینے کو تیار نہیں، حکمران اپنا پیسہ واپس لے آئیں تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar