
توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچ گئی ہے، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا امکان ہے، عمران خان کو مکمل قانونی تقاضے پورے کر کے گرفتار کیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ عمران خان اس وقت زمان پارک میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے