
وزیر اعظم شہباز شریف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم آئینی امور پر بات چیت کی گئی،ذرائع اس بات کو کنفرم کر رہے ہیں کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری پر دونوں رہنماؤں کے درمیان آئینی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے تاکہ نئے چیئرمین نیب کی باقاعدہ تقرری کی جاسکے، وزیر اعظم شہباز شریف اور راجہ ریاض نے چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت کی اور پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں اہم قانونی اور آئینی امور پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت بھی کی ہے