نامور امریکی اداکار ٹام سائز مور دماغی مرض کے باعث انتقال کر گئے

Share

ہالی ووڈ فلموں سیونگ پرائیویٹ ریان اور بلیک ہاک ڈاؤن میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور امریکی اداکار ٹام سائزمور 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے سائزمور کو 18 فروری کو دماغی انیو ریزم (ایک دماغی مرض) میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا وہ پچھلے کئی دنوں سے کومہ میں تھے۔اداکار کے منیجرچارلس لاگو نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعے کے روز بربینک، کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ کومہ کی حالت میں انتقال کر گئے۔ سائزمور کو 1990 کی دہائی میں فلموں میں فوجی، پولیس یا مجرم جیسے مختلف کررداروں سے شہرت ملی ان کی مشہور فلموں میں نیچرل بورن کلرز، پرل ہاربر اور ہیٹ شامل ہیں۔

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *