ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

Share

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر 31 اکتوبر پر عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے عمران خان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ تاحال ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل نے کہاابھی تو آپ ہائی کورٹ کے آرڈر پر آئے ہیں۔ جب تک عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ کلیئر نہیں ہوتا تو عبوری ضمانت دے دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar