
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابی جلسوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔پی ٹی آئی قیادت کو انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خود انتخابی مہم کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی تنظیموں کو امیدوار فائنل کرنے کے ساتھ دونوں صوبوں کے پارلیمانی بورڈز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔