لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے احکامات کا ریکارڈ مانگ لیا

Share

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کی فوری تعیناتی رکوانے کی درخواست میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے احکامات کا ریکارڈ طلب کرلیالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے چیئرمین نیب کی فوری تعیناتی رکوانے کیلئے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے اپوزیشں لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت نہیں کی جاسکتی۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی کے خلاف درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ تحریک انصاف کے ارکان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہے لہٰذا نئے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی تک چیئرمین نیب کا تقرر روکا جائے، عدالت صدر پاکستان اور وزیراعظم کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی سے روکے۔عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے احکامات کا ریکارڈ مانگ لیا اور 6 مارچ کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar