
سابق صدر صدر آصف علی زرداری نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 8 میں سے 2 پر شکست دینے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے آصف علی موسیٰ گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارکباد دی ہے سابق صدر کا کہنا ہے کہ تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش، ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کر دیا ہے۔آصف علی زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ، جیالے قابل فخر ہیں، ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہےان کا کوئی مقابلہ نہیں۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا، یہ میرا وعدہ اور چیئرمین بلاول کا منشور ہے۔آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے، عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے، قائدِ عوام کا فرمان مشعل راہ ہے۔