
صوبائی دارالحکومت لاہور میں زیادتی کی شکار خاتون کو ورغلا کر زیادتی کرنے کے الزام میں انچارج انویسٹی گیشن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزم افسر کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا۔لاہور کے تھانہ ہِیئر میں زیادتی کے مقدمہ کی مدعیہ کے ساتھ ورغلا کر زیادتی کرنے کے الزام میں انچارج انویسٹی گیشن ثقلین گوندل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پہلے زیادتی کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کا بہانہ بناکر بلایا گیا، جہاں پولیس افسر نے نشاندہی کیلئے لیجا کر نشہ آور مشروب پلایا۔خاتون کا کہنا ہے کہ انچارج انویسٹی گیشن ہوٹل میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے