میکسیکو: فائرنگ کے واقعہ میں 12 افراد قتل

Share

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم ملزمان نے بار میں فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی میکسیکو کے شہر اراپواتو کے بار میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں 6 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ ابھی واضح نہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے جبکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے حملہ آوروں کے سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ میکسیکو میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ اس سے قبل ماہ ستمبر میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *