قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر متحدہ قومی موومنٹ نے مضبوط امیدوارچھانٹی کر لئے

Share

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر مضبوط امیدوار کھڑے کرنے کے لئے حتمی فیصلہ کر لیا۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور وسیم اختر کو کاغذات نام زدگی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ روف صدیقی اور خوش بخت شجاعت بھی امیدوار ہوں گے۔ایم کیو ایم کے رکن عبدالقادر خانزادہ، سابق ڈپٹی میئر ارشد وہرہ، سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین اور شبیر قائم خانی بھی کاغذات نام زدگی جمع کرائیں گے۔امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان خالد مقبول صدیقی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar