آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 ریسکیو دستے ترکیہ روانہ

Share

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ کر دیئے گئے، عسکری قیادت نے ترکیہ میں زلزلے سے اموات پر اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امدادی دستے پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئے۔آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز ترکیہ روانہ ہوئے، پاک فوج کی میڈیکل ٹیم 30 بستروں کا موبائل ہسپتال قائم کرے گی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دستے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر کام جاری رکھیں گے، ریلیف کے کاموں کی تکمیل تک دستے وہاں موجود رہیں گے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیاء بھی بھیجی گئی ہیں۔

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *