سابق صدر پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کے انتظامات مکمل

Share

سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویزمشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں ۔ دبئی میں قونصل خانے نے میت پاکستان منتقل کرنے کے لیے این اوسی جاری کر دیا،جنرل پرویزمشرف کی میت المکتوم ایئرپورٹ سے کراچی روانہ کی جائے گی۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی میت واپس لانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستان مشن مکمل تعاون اور مدد فراہم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں یو اے ای میں پاکستانی مشن مشرف خاندان کیساتھ رابطےمیں ہے۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشن مشرف خاندان کی ضروریات کا ہر طرح سے خیال رکھ رہا ہے۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *