عمران خان کاقومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Share

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔عمران خان کی بجائے سابق ارکان اسمبلی ہی انتخابات لڑیں گے ، الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے ، چیئرمین تحریک انصاف نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کر لیا ہے ۔سابقہ ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔گزشتہ روز عمران خان نے راجن پور کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا ، چیئرمین تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar