شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

Share

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑ پ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج ملک میں دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کار بند ہے، واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 87 ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں، مسلح افواج اور پولیس و دیگر سول آرمڈ فورسز نے قربانیاں دیں

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *