یوٹیوبر عمران ریاض کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

Share

عمران ریاض خان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا۔ عمران ریاض خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران ریاض خان کو ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہےاس سے قبل یوٹیوبر عمران ریاض خان نے لاہور ائرپورٹ پر ایف آئی اے کی جانب سے روکے جانے پر ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لیا جا رہا ہے اور مجھے گرفتار کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ریاض پاکستان سے فرار ہو رہے تھے تاہم انکا نام سٹاپ لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے سے روک لیا گیا ہے دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف تضحیک آمیز اور من گھڑت الزامات لگاکر ویڈیو شیئر کرتے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے عمران ریاض کو گرفتار کر لیا ہے

Check Also

پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی

Share رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *