پشاور پولیس لائنز میں دھماکا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو ہٹا دیا گیا

Share

پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کے بعد تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ جاوید اقبال کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کردیا گیا جبکہ سہیل خالد کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہےاسی طرح زاہد مروت کو ڈی پی او چارسدہ تعینات کردیا گیا اور آصف گوہر کو ایس پی اسپیشل برانچ مقرر کیا گیا ہے۔پشاور دھماکے کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخو بھی تبدیل ہوگئے، امداد اللّٰہ بوسل نئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کردیے گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar