عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست خارج کی استدعا کر دی

Share

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے مبینہ بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست خارج کی استدعا کر دی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جج ایک بار کیس سننے سے انکار کر دیں تو دوبارہ سننا غیر مناسب ہے۔سابق وزیر اعظم نے تحریری جواب میں جسٹس عامر فاروق پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نا اہلی کی درخواست نا قابل سماعت ہے، عمران خان رکن اسمبلی نہیں رہے، اسلام آباد ہائی کورٹ ٹیریان سے متعلق ڈکلریشن کا جائزہ آئینی دائرہ اختیار میں نہیں لے سکتی۔درخواست کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ماضی میں بھی عمران خان کیخلاف اس نوعیت کا کیس سننے سے انکار کر چکے ہیں، یہ مسلمہ اصول ہے کہ ایک بار جج کیس سننے سے انکار کر دیں تو جج دوبارہ وہ کیس سنیں تو غیر مناسب ہے، نا اہلی کی درخواست خارج کی جائے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *