سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آ گئی

Share

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو سینئر نائب صدر بنانے پر نالاں تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے کے اگلے ہی دن استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجوایا۔اس ضمن میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ استعفے کے معاملے پر میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا ہے۔دوسری جانب پارٹی کی قیادت نے شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک کی بہتری کے لیے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *