بلٹ پروف کمرے تیار، عمران خان کی واپس بنی گالہ منتقلی کی تیاری

Share

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے زمان پارک لاہور سے واپس بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہونگے۔ عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ رہائشگاہ کی سکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ عمران خان کی پرائیویٹ سکیورٹی میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لئے نجی کمپنی سے خدمات لی جائیں گی۔ بنی گالہ میں عمران خان کے لیے دو خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کرلیے گئے ہیں، جبکہ عمران خان نے ممکنہ گرفتاری کے خدشات کے باعث سرکاری سیکیورٹی سے اجتناب کا فیصلہ بھی کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar