عوامی شکایات پر 4 ایس ایچ اوز معطل، 4 ڈی ایس پیز کو شوکاز نوٹس جاری

Share

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شکایات پر 4 ایس ایچ اوز کو معطل اور 4 ڈی ایس پیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔ قصور میں موٹرسائیکل کی چوری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او کھڈیاں کو معطل اور ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔فیصل آباد میں قتل کے کیس کی ناقص تفتیش پر ایس ایچ او ملت ٹاؤن کو معطل کیا گیا جبکہ ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ساہیوال میں ڈکیتی کی ناقص تفتیش پر ایس ایچ او یوسف والہ کو معطل کر کے ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔علاوہ ازیں بہاول پور میں چوری کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایس ایچ او حاصل پور کو معطل جبکہ ڈی ایس پی کو شوکاز دیا گیا ہے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *