جنوبی افریقہ کا ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کا امکان روشن

Share

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ سے ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں کامیابی کی بدولت آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں نمایاں بہتری پالی۔ٹیم سردست 17 میچز میں 6 فتوحات کے ساتھ 69 پوائنٹس جوڑ کر دسویں نمبر پر ہے، سیریز کے باقی میچز میں کامیابی سے وہ براہ راست جگہ پانیوالی ٹاپ 8 سائیڈز میں شامل ہوجائے گی۔نیوزی لینڈ سرفہرست اور پاکستان کا نمبر تیسرا ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے میں ساؤتھ افریقہ نے 27 رنز سے شکست دی، سیریز کا دوسرا ون ڈے آج بروز 29 جنوری اور تیسرا میچ ایک فروری کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar