مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، 33 افراد جاں بحق

Share

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، حادثے کے نتیجے میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی ، کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی ، امدادی کارروائیوں کے دوران کوچ سے اب تک 33 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ، اے سی بیلہ کے مطابق مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے۔ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *