فواد چوہدری کوتوہین الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیاالیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو کل کی تقریر کے بعد نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا، پی ٹی آئی رہنما ادارہ جاتی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کا بیان الیکشن کمیشن ملازمین سمیت انکے اہلخانہ کیلئے دھمکی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق فواد چودھری کے خلاف پہلے بھی توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس زیرسماعت ہے، الیکشن کمیشن فواد چودھری کو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کا عندیہ بھی دے چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar