کراچی سے جانے والے مسافر سےبینکاک ایئر پورٹ پر 79ہزار200 نشہ آور گولیاں برآمد

Share

جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے تھائی لینڈ گئے مسافر کے قبضہ سے بینکاک ایئر پورٹ پر 79ہزار200 نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں۔تھائی حکام کے مطابق مسافر انور انصاری 19 جنوری کو کراچی ایئرپورٹ سے تھائی ایئر کی پرواز سے روانہ ہوا ، 20 جنوری کی صبح سوورنا بھومی بین الاقوامی ایئرپورٹ بینکاک پر عملے نے مسافر کے سامان کی چیکنگ کے دوران ممنوع چیز کی نشاندہی کی ، ملزم کے پاس موجود سامان سے 79200 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں ، جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ تھائی حکام کے مطابق برآمد کی گئیں گولیوں میں 40800 ڈائی زیپم اور 23,800 زولپیڈیم ٹراٹریٹ شامل ہیں ، گولیوں کےکیمیکل ایگزامن کےبعد مسافر پر کلاس ٹوسائیکو ٹراپک مادے کی اسمگلنگ کاالزام ہے ، پاکستانی شہری کو تھائی لینڈ میں15سال قید اور1.5 ملین بھات تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *