وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دیدی

Share

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں 4 نکاتی ایجنڈاکابینہ کا اجلاس میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دیدی، اجلاس میں کابینہ نے توشہ خانہ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائز ہ لیا، کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کے حوالے سے نئی پالیسی پر بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی فہد ہارون کو پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل ریفارمز کا قلمدان سونپ دیا۔وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کیا تھا، معاون خصوصی فہد ہارون کے پاس کوئی قلمدان نہیں تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar