مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share

شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اور اس کی وجہ ان کے مہنگے جوڑے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیٹے کی مہندی کی تقریب کے لیے مشہور پاکستانی ڈیزائنر نومی انصاری کے ڈیزائن کیے ہوئے پیلے رنگ کے خوبصورت لہنگے کا انتخاب کیا جس پر باریک گوٹا، کامدار کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نمایاں ہیں نومی انصاری کی آفیشل ویب سائٹ پر جوڑوں کی قیمتیں درج نہیں ہوتیں لیکن زیادہ تر ان کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑوں کی قیمت 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہی ہوتی ہے۔مریم نواز نے بیٹے کی بارات کے دن پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کے ڈیزائن کیے ہوئے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا، ان کے جوڑے پر دھاگے اور سلور زردوزی کا بھاری بھرکم کام نمایاں تھا۔یہ خوبصورت جوڑا اقبال حسین کی پریمیم برائیڈل لائن میں شامل ہے اور برانڈ کی مخصوص قیمتوں کے مطابق اس جوڑے کی قیمت 2 سے 4 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے کی شادی کی تقریبات سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Check Also

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے نئی سہولت کا آغاز

Share :نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی دستاویزات …