چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح 2 بار پڑھایا گیا

Share
پی ٹٹی آئی رہنما مفتی سعید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھایا گیا۔پہلا نکاح عدت کے دوران ہونے کی وجہ سے فاسد تھا، علم ہونے پر دوسری بار نکاح پڑھانا پڑا۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن اور نکاح خواں مفتی سعید خان نے اس بات کا اعتراف نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں کیا۔ مفتی سعید خان نے کہا کہ پہلے نکاح کے موقع پر بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت مکمل نہیں تھی، نکاح کے موقع پر انہیں اس سے متعلق لاعلم رکھا گیا، بعد میں علم ہونے پر انہوں نے نکاح کو فاسد قرار دے کر شریعت کے مطابق دوسرا نکاح پڑھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar