محسن نقوی کو نگران وزیراعلٰی نہیں مانتے، تحریک انصاف

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ محسن نقوی جیسے متنازع شخص کو وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے کبھی مایوس نہیں کیا، اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کارکنان تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی محسن نقوی کو نگران وزیراعلٰی ماننے سے انکار کر دیا ہے اورکہا ہے کہ ہم اس تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ میرا قریبی عزیز کو نگران وزیراعلٰی کیسے بنایا جاسکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar