شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی، عمران خان کا اعتراف

Share

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کرلیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ عمران خان سے ویڈیو لنک پر جرح ہوئی ، عمران خان نے بتایا کہ انھیں فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے شوکت خانم بورڈ کی جانب سے بتایا گیا تھا لیکن اس وقت یاد نہیں ہاؤسنگ پروجیکٹ کا نام کیا تھا۔وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا ؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر کیا تھا یا نہیں ، جو تین ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبر کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *