عالمی شہرت یافتہ پستہ قد سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد انتقال کرگئے

Share

اپنے پستہ قد کی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد انتقال کرگئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ عزیز الاحمد عرف ’بونا‘ کی موت نے ان کے مداحوں کو رنجیدہ کردیا جن کی جانب سے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا تانتا بندھ گیا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہونے والے عزیز الاحمد ہارمونل ڈس آرڈر میں مبتلا تھے جس نے ان کے قد کے بڑھنے میں مسائل پیدا کردیے۔ اسپتال میں زیر علاج الاحمد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون ان سے سوال کر رہی تھیں کہ وہ اپنے مداحوں کو کیا پیغام دیں جس پر الاحمد نے کہا ’میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ پستہ قد عزیز الاحمد کو سوشل میڈیا پر ان کی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل تھی۔ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں تھی

Check Also

میں نہیں سمجھتی کہ کرن جوہر برے انسان ہیں: کنگنا رناوت

Share متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *