
آئی سی سی سے ملتی جلتی کسی فراڈ کمپنی نے خود کو آئی سی سی کا وینڈر ظاہر کرتے ہوئے 4مختلف مواقع پر اتنی خطیر رقم کی ادائیگی کروائی۔ آئی سی سی سے ملتا جلتا ای میل آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے جعل سازی کی گئی، کونسل حکام اس معاملے میں خاموش ہیں مگر ایک یورپی ایسوسی ایٹ بورڈ کے رکن کا کہنا ہے کہ چھوٹے رکن ملکوں کیلیے 5سے 10لاکھ ڈالر کی سالانہ گرانٹ بھی ایک بڑی رقم ہوتی ہے، مگر آئی سی سی کی جانب سے جس غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ معاملے کی بڑی باریک بینی سے چھان بین ہورہی ہے