پنجاب،خیبرپختونخوا انتخابات :الیکشن کمیشن کو 18ارب موصول

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات میں اٹھنے والے اخراجات کی مد میں 18 ارب روپے موصول ہو گئے۔الیکشن کمیشن کو رقم پری الیکشن اخراجات کی مد میں فراہم کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات میں رقم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق نیا تخمینہ بھجوانے کافیصلہ کیا ہے۔دو صوبائی اسمبلیوں میں الگ الیکشن کے باعث عام انتخابات پر اخراجات 10 ارب سے زائد بڑھ گئے، الیکشن کمیشن نے پہلے عام انتخابات پر47 ارب روپے کا تخمینہ بھجوایا تھا۔الیکشن ذرائع کے مطابق دونوں اسمبلیوں میں الگ الگ انتخابات کے باعث اب اخراجات 57 ارب سے زائد ہو نگے۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *