توشہ خانہ کیس، عمران خان کی نااہلی کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر

Share

توشہ خانہ کیس میں عمران خان نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف پٹیشن میں فل بنچ بنایا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں پارٹی صدارت سے ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی کاروائی بھی چیلنج ہے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ دونوں درخواستوں سے متعلق تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گا، اس عدالت میں صرف 21 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں فل بنچ بننے کے بعد درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے، یاد رہے توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *