پنجاب, خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کرانے کے لئےتیاریاں تیز

Share

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیاریاں تیز کر دیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ضمنی انتخابات میں بروقت نتائج دینے کے باعث آر ایم ایس کا استعمال کیا جائے گا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اپنے عملے کی آر ایم ایس سسٹم سے متعلق ٹریننگ بھی شروع کر دی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے عملے کی ٹریننگ کا عمل وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں میں جاری ہے، دو روزہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق ٹریننگ مرحلہ وار کرائی جا رہی ہے، آر ایم سسٹم نتائج کی بروقت فراہمی میں مدد گار ثابت ہو گا۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *