چوہدری پرویز الٰہی کے بعد مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغا کو بھی پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری

Share

پاکستان مسلم لیگ (ق) نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بعد مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغاز کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔نوٹسز پارٹی کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹسز کے متن کے مطابق مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغا کسی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔تینوں رہنماؤں کو کہا گیا ہے کہ یہ نشستیں اور عہدے آپ کے پاس مسلم لیگ (ق) کی امانت ہیں، پارٹی تبدیلی کا اقدام غیر آئینی ہوگا۔نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ آپ کسی اور جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو اسمبلی اور سینیٹ سے مستعفی ہوں، مستعفی نہیں ہوں گے تو ڈی سیٹ کروانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت نے مونس الہٰی، حسین الہٰی اور کامل علی آغا کو پوزیشن واضح کرنے کے لیے 7 روز کا وقت دیا ہے

Check Also

31 برس میں لندن کے ہوٹل سے مردہ حالت میں پائی جانے والی ایرانی شہزادی لیلا پہلوی کی المناک کہانی

Share لیلا پہلوی ایران کے آخری شاہ محمد رضا پہلوی اور ملکہ شاہ بانو فرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *